الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے امیدواروں کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کاغذات نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ جمع کرانا ہو گا جس میں یہ اقرار ضروری ہے کہ وہ مسلمان ہے اور عقیدہ ختم نبوت پر یقین رکھتا ہے اور یہ کہ وہ احمدی اور قادیانی نہیں۔ امیدواروں کو آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا اترنے کے ثبوت بھی فراہم کرنے ہوں گے۔
اور اپنی عمر درج کرنے کے ساتھ نادرا کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی کاپی بھی منسلک کرنی ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی امیدواروں کے تائید کنندہ کے لئے پارلیمنٹ یا اسمبلی کا رکن ہونا ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے امیدوار چوبیس جولائی کو دن بارہ بجے تک کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔