اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لئے انتخابی فہرستیں تیار کر لیں ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی کے 1123 ارکان ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ 3 قومی اسمبلی کے 342 کے ایوان میں سے 324 ارکان ووٹ ڈالیں گے جبکہ سینیٹ کے 104 میں سے 103 ارکان حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے 371 میں سے 352 ارکان صدارتی انتخاب میں حصہ لے سکیں گے۔ سندھ اسمبلی کے 168 میں سے 163 ارکان ووٹ ڈال سکیں گے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے 124 میں سے 120 ارکان ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 65 میں سے 61 ارکان ووٹ ڈال سکیں گے۔