اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آبادالیکشن کمیشن نے واپڈا کو ہدایت کی ہے کہ بیلٹ پیپر کی چھپائی کیلئے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے دفاتر کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بجلی کے بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے واپڈا کو خط لکھا ہے کہ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے دفاتر کوبیلٹ پیپر کی چھپائی کیلئے بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔