الیکشن کمیشن نے نتائج روک کر یکطرفہ فیصلہ دیا : امتیاز شیخ

Imtiaz Sheikh

Imtiaz Sheikh

کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ پی ایس اکیاسی پر ان کے امیدوار جام مدد علی کی کامیابی کے نتائج کو تسلیم نہ کیا گیا تو تمام قانونی فورمز پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ فوج کی نگرانی میں ہونے والے شفاف انتخابات کے نتائج تسلیم نہ کرنا ناانصافی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ان کے امیدوار کو سنے بغیر نتائج کو روکنے کا یکطرفہ فیصلہ دیا جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی میں امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں دہرا بلدیاتی نظام ہرگز قبول نہیں کریں گے۔