الیکشن کمیشن پرعوام کاغیر متزلزل اعتماد ایسے فیصلوں واقدامات سے متاثر ہوگا, عمران چنگیزی
Posted on April 8, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپر میں خالی خانہ شامل کرنے کے فیصلے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے رائے دہی کے تناسب میں مزید کمی واقع ہوگی کیونکہ ووٹ نہ ڈالنے والی خاموش اکثریت اپنے تحفظات کے اظہار اور نا اہلوں پر عدم اعتماد کیلئے خالی خانے کے استعمال کا فیصلہ کرچکی تھی۔
جس سے شرح نمائندگی میں اضافے کی حوصلہ مند صورتحال پیدا ہوری تھی مگر ای سی پی کی جانب سے خالی خانہ بیلٹ پیپر میں شامل کرنے کا فیصلہ کرنے سے اس خاموش اکثریت کی مایوسی میں اضافہ ہو اہے جو انتخابی مستقبل کیلئے خطرناک صورتحال ہے۔ این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے محمد فاروق قریشی ,ڈاکٹر سکندر شیخ ,ارشد انور ,ڈاکٹر محمد عارف ,تحقیق احمد خان ,تحسین کمال,محمد حسین خان,سید آصف حسین آغا,محمد علی ساگر,آصف شہزاد,محمد فیصل خان ,جمیل اقبال سید۔
منیب الرحمن ساحل ,شیخ محمد کاشف ,محمد افضل مغل ,جمیل اقبال سید,فیصل خان ,کامران خان اور دیگر نمائندگان کے ہمراہ میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف حلقوں کی جانب سے بیلٹ پیپر میں خالی خانہ شامل کرنے کا فیصلہ موخر کردینا” سیاسی دباؤ” کا نتیجہ قرار دیا جار ہا ہے جس سے الیکشن کمیشن کی آزادی پر سوال اٹھنے لگا ہے اور اسکا وقار بری طرح مجروح ہو اہے جبکہ الیکشن کمیشن پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچنے لگی ہے۔