اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں بھی فوج کی خدمات لینے کافیصلہ کیا ہے، حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ چند روز میں فوج سے باضابطہ رابطہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کی طرف سے ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کریں۔