اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے سندھ میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں تعینات وفاقی، صوبائی اور لوکل گورنمنٹ کے افسران کے تبادلے پر پابندی ہو گی۔
سندھ میں افسروں کے تقرر و تبادلوں پر پابندی شکایات موصول ہونے کے بعد لگائی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی تبادلہ ناگزیر ہو تو لیکشن کمیشن سے اجازت لینا لازمی ہو گی۔