الیکشن کمیشن نگراں حکومت و عدلیہ کا امتحان شروع ہوچکا ہے عمران چنگیزی
Posted on April 26, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : انتخابات کا مطلب بحالی جمہوریت کی خاطر عوام کوپرچی کے ذریعے رائے دہی کا اختیار دیکر عوام کی اکثریتی رائے کے تحت منتخب کردہ یعنی فاتح جماعتوں کو اقتدار کی منتقلی ہوتا ہے۔
اس مقصد کی خاطر غیر جانبداری وشفافیت کی ایک دھواں دار مہم چلانے کے بعد آزاد عدلیہ غیر جانبدار الیکشن کمیشن و خود مختار نگراں حکومت کے زیر سایہ انتخابات کا میلہ سج چکا ہے۔
رائے دہندگان کے اجتماعی شعور کے امتحان کے ساتھ سیاستدانوں و سیاسی جماعتوں کی مقبولیت جبکہ نگراں حکومت عدلیہ و الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری کا امتحان بھی شروع ہوچکا ہے جس کا نتیجہ آنے میں اب بہت کم وقت رہ گیا ہے ۔نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن (این جی پی ایف )کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا کہ فتح و شکست کس جماعت کے حصے میں آتی ہے ؟ اقتدار کسے ملتا ہے۔
اپوزیشن میں کون بیٹھتا ہے؟ اس سے قطع نظر انتخابات کا پر امن غیر جانبدار اور شفاف ہونا ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کیلئے لازم ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ انتخابات دراصل عدلیہ الیکشن کمیشن ونگراں حکومت کا امتحان ہیں جس میں ان کی کامیابی قوم کی کامیابی ہے۔
ناکامی سے قوم کا مستقبل تباہ و برباد ہوجائے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان تینوں اداروں کے کردار کی ادائیگی ملک و قوم سے مخلصی کا نتیجہ دیتی ہے یا جانبداری کے اظہار کے ذریعے تباہی و بربادی پھیلاتی ہے۔