اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فیکیشن جاری ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کی پوزیشن واضح ہوگئی ، ن لیگ ایک سو چھیاسی ارکان کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
انتخابات دوہزار تیرہ میں ن لیگ کے جنرل نشستوں میں ایک سو پینتالیس ارکان کامیاب ہوئے خواتین کی پینتیس اور اقلیتوں کی چھ نشستیں ملنے کے بعد قومی اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی مجموعی تعداد ایک سو چھیاسی ہوگئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں بتیس اور خواتین کی سات اوراقلیت کی ایک نشست حاصل کرنے کے بعد چالیس نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے اٹھائیس ارکان جنرل نشستوں پر براہ راست کامیاب ہوئے خواتین کی چھ اور ایک اقلیتی نشست کے ملنے کے بعد قومی اسمبلی میں تھریک انصاف کے ارکان کی تعداد پینتیس ہو گئی ہے۔
متحدہ قومی مومنٹ نے اٹھارہ براہ راست نشستوں میں کامیابی حاصل کی۔ایم کیو ایم کے حصے میں خواتین کی چار نشستیں اور ایک اقلیتی نشست آئی جس کے بعد ایم کیو ایم کے ارکان کی تعداد تیئس ہوگئی ہے۔ جمیعت علمائے اسلام ف کی قومی اسمبلی میں گیارہ نشستیں ہیں۔ جبکہ فنکشنل لیگ کے ارکان کی تعداد چھ ہیق لیگ اور نیشنل پیپلزپارٹی کے دو ، دو ارکان ممبر قومی اسمبلی بن سکے۔