ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو انتخابات سے دوررکھنے کی سازش کی جا رہی ہے، وفاقی حکومت کارکنوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔لندن سے جاری بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو انتخابات سے باہررکھنے کیلئے اسکرپٹ لکھا گیا ہے۔
جس کے تحت جرائم پیشہ افراد کے گینگز کو ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے قتل کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور نگراں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیاری میں ایم کیوایم کے چار ہمدردوں کے اغوا اور قتل کا فوری نوٹس لیاجائے۔