آئندہ ضمنی انتخابات کیلئے ملک بھر میں بیالس سیٹوں پر آٹھ سوبیالس کاغذات نامزدگی داخل کرادیئے گئے ۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی سولہ سیٹوں کیلئے تین سوچھتیس جبکہ چھبیس صوبائی نشستوں کیلئے پانچ سوتین کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے۔
پنجاب اسمبلی کی پندرہ نشستوں کیلئے بانوے،سندھ کی چارنشستوں کیلئے بانوے، کے پی کے کی چارنشستوں کیلئے اڑتیس جبکہ بلوچستان کی تین نشستوں کیلئے پچاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔