عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے: الیکشن کمیشن کا اعلان

 Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کے مطابق، عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہونگے، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر عدالتی فیصلوں کے بعد آئینی قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے لیا۔

ذرائع الیکش کمیشن کے مطابق، حلقہ بندیوں کی وجہ سے عام انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہونگے، حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو عدالت کالعدم قرار نہیں دے سکتی، اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے 60 روز کے اندر الیکشن کرانا آئینی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن چند روز تک عام انتخابات کا شیڈول جاری کریگا۔

یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیں تھی، پنجاب کے 6 اور خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع شامل تھے۔ آٹھ اضلاع میں حلقہ بندیاں کالعدم کرنے کا فیصلہ جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے 40 سے زائد درخواستوں پر سنایا۔ عدالت نے بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ، جہلم، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لوئر دیر اور بٹگرام کے اضلاع کی حلقہ بندیاں کو خلاف قاعدہ قرار دیا۔