الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں خدمات کے عوض مختلف اداروں کواب تک کروڑوں روپے کی ادائیگی نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مختلف اداروں کو ڈیڑھ ارب روپے اداکرنا ہیں۔
پاک فوج کو کمیشن نے ایئر لفٹنگ کی مد میں سات کروڑ اور اسی لاکھ روپے، پرنٹنگ کارپوریشن کو پینسٹھ کروڑ روپے ادا کرنے ہیں جبکہ نادرا کوالیکشن کمیشن نے پندرہ کروڑاورنوے لاکھ روپے دینے ہیں۔ یہ رقم جون کے اختتام تک واجب الادا ہے بصورت دیگر یہ فنڈ زمنجمند ہو جائیں گے۔