اسلام آباد(جیوڈیسک)مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں اہم معرکہ پنجاب میں ہوگا۔ شریف برادران نے گزشتہ پانچ سال صرف مزے کیے مقبولیت کے دعوے صرف جعلی سروے کو بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق نائب وزیراعظم اور ق لیگ کے رہنما، چوہدری پرویز الہی، شریف برادران پر خوب گرجے برسے اور ساتھ ساتھ اپنے کارنامے بھی گنوائے۔
پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں دوائیاں نہیں مل رہیں جبکہ جنگلا بس سروس میں ستر ارب روپے ضائع کر دیئے گئے۔ شریف برادران نے پانچ سال میں اپنے منشور پر عمل نہیں کیا۔
سابق نائب وزیراعظم نے بتایا کہ ریسکیو 1122 ان کی حکومت کا کامیاب ترین منصوبہ تھا۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ان کی جماعت حیران کن نتائج دے گی۔ پیپلز پارٹی کی فوزیہ بہرام اور نون لیگ کے فیض ٹمن نے چکوال سے پرویز الہی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔