اسلام آباد (جیوڈیسک) انسانی حقوق کمشن پاکستان نے اقتدار کی موجودہ کشمکش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کمشن کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال ریاستی امور نظر انداز کرنے کا نتیجہ ہے۔
حکومت مسائل پر توجہ دے، اسلام آباد مارچ کرنیوالے غیر مستحکم جمہوری نظام کو درپیش خطرے کا احساس کریں، نام نہاد آزادی مارچ اور دیگر حربوں سے واضح ہوا کہ صورتحال کی ذمہ دار سیاسی جماعتیں ہیں، اصل خطرہ لاقانونیت، ٹارگٹ کلنگ، فرقہ وارانہ تشدد اور بیروز گاری ہے۔
حکومت نے عمران خان سے معاملات طے نہ کر کے بڑی غلطی کی، حکومت نے عمران خان اور طاہر القادری کو بڑا خطرہ تصور کر کے بڑی غلطی کی۔ عام انتخابات مجموعی طور پر سرکاری مداخلت سے پاک تھے، عمران نے بہت زیادہ بوجھ اپنے سر لیکر بھی غلطی کی، عمران جس بنیاد پر لوگوں کو مارچ پر آمادہ کر رہے ہیں وہ زیادہ لوگوں کو قبول نہیں۔