لاہور (جیوڈیسک) گڑھی شاہو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا علیم خان اور شعیب صدیقی نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے خلاف الیکشن لڑا اور تحقیقات کر رہے ہیں کتنے ووٹ حلقے سے باہر گئے اور کتنے حلقے میں ڈالے گئے۔
نواز لیگ کبھی شفاف الیکشن کرا ہی نہیں سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا ہمیں معلوم تھا پنجاب کا الیکشن کمشنر ن لیگ کا ہے اسے ہی جتوائے گا۔ امپائر ایک پارٹی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں کیونکہ ن لیگ کے خلاف ہیٹ ٹرک کروانے والے تینوں جج نکال دیئے گئے۔ عمران خان نے کہا ہماری جنگ این اے 122 کا الیکشن جیتنا نہیں تھا بلکہ ہماری جنگ پاکستان میں انصاف کا نطام لانا ہے۔
انہوں نے کہا مجھے نظریاتی کارکن کا نہ بتایا جائے میں ایک ایک کارکن کو جانتا ہوں اور کام نہ کرنے والے گلہ نہ کریں کہ پارٹی ٹکٹ نہیں دیا۔ عمران خان نے عبدالعلیم خان ، چودھری سرور، شعیب صدیقی اور کارکنوں کو کامیاب الیکشن لڑنے پر مبارکباد دی۔
اعصاب شکن انتخابی معرکے کے بعد کپتان لاہور آئے تو الزامات کی پٹاری بھی ساتھ لائے۔ کہتے ہیں ن لیگ سیدھا کام کر ہی نہیں سکتی۔ انہوں نے صحافیوں کو خریدا ، سیاست دانوں کو چھانگا مانگا میں بند کیا۔ سابق آرمی چیف کو گاڑی کی چابیاں بھی بھجوائی گئیں۔