لاہور (جیوڈیسک) فلم اسٹار میرانے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی کا میابی کی خواہش مند ہوں۔
فلم اسٹار میرا کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے جو اقدامات کیے وہ قابل تعر یف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں آج کے ضمنی انتخابات میں سردار ایاز صادق اور میاں محسن لطیف کو سپورٹ کر وں گی اور ان کی کا میابی کے لیے بھی دعا گو ہوں اور مجھے امید ہے عوام بھی (ن) لیگ کو سپورٹ کر یں گے اور ان کی کا میابی کو یقینی بنائیں گے۔