دوسروں کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا چاہیے؛ فخر الدین جی ابراہیم

Fakhruddin G Ibrahim

Fakhruddin G Ibrahim

کراچی (جیوڈیسک) سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ انتخابات میں شکست کو دھاندلی اور کامیابی کو حق سمجھا جاتا ہے، دوسروں کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا چاہیے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں فخر الدین جی ابراہیم المعروف فخرو بھائی نے کہا ہے کہ انتخابات میں شکست ہوتی ہے تو، کہتے ہیں دھاندلی ہوئی ہے اور جب جیتیں تو کہتے ہیں یہ تو میرا حق تھا۔

دھاندلی کا واویلا کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے فخرو بھائی نے کہا کہ میرے پیارے پاکستانیو! دوسروں کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا سیکھو۔