انتخابات میں گمراہ کن اقلیت کو شکست ہوئی: آرمی چیف

Army Chief

Army Chief

اسلام آباد: (جیوڈیسک)آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ انتخابات کے بارے میں خدشات تو بہت تھے مگر انتخابات میں گمراہ کن اقلیت کو شکست ہوئی۔

ایوان صدر میں صدر آصف زرداری کی جانب سے چینی وزیراعظم کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیے کے موقع پرزرائع سے غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو کچھ کہنا تھا وہ یوم شہدا کے موقع پر اپنی تقریر میں کہہ دیا تھا۔

ان سے سوال کیا گیا کہ یوم شہدا کے موقع پر آپ کی تقریر نے انتخابات کے بارے میں خدشات کو ختم کیا تو انہوں نے کہا بلاشبہ انتخابات کے بارے میں خدشات تو بہت تھے۔