کراچی (جیوڈیسک) این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر شہر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ آئی جی سندھ کی سفارش پر صوبائی محکمہ داخلہ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے، پابندی کا اطلاق اکیس سے چوبیس اپریل تک ہوگا۔
دوسری جانب رینجرز حکام نے شہریوں کو ہر وقت اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی۔ شناختی کارڈ نہ ہونے پر کسی بھی شخص کو حراست میں لیا جا سکتا ہے۔
شناختی کارڈ کی گمشدگی یا چوری کی شکایت رینجرز ہیلپ لائن پر کی جا سکتی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں این اے 246 کے ضمنی انتخاب کی پولنگ کے موقع پر پریذائڈنگ افسر کے علاوہ عملے کا کوئی فرد موبائل فون اپنے ساتھ نہ لائے۔