انتخابات کو 8 ماہ گزر گئے، اب تک صرف 167 عذر داریوں کی سماعت ہوسکی

Election

Election

اسلام آباد (جیوڈیسک) عام انتخابات ہوئے 8 ماہ سے زیادہ گزر گئے، صرف 167 انتخابی عذر داریوں کی سماعت ہو سکی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 238 انتخابی عذرداریاں آخری مراحل میں ہیں، جنہیں جلد نمٹا دیا جائے گا۔

قانون 4 ماہ کا وقت دیتا ہے لیکن عام انتخابات کو 8 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا اب تک صرف 40 فی صد انتخابی شکایات پر فیصلہ کیا جا چکا ہے، عام انتخابات میں دھاندلیوں اور دیگر شکایات سے متعلق الیکشن کمیشن کو 4 سو 5 درخواستیں موصول ہوئیں جن کی سماعت کے لئے ملک بھر میں 14 ٹریبونلز تشکیل دیئے گئے۔

قانون کے تحت ٹریبونلز کے پاس انتخابی عذارداریوں کی سماعت کے لئے ایک سو 20 دن کا وقت تھا، تاہم الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 167 عذر داریوں کی سماعت مکمل ہو سکی ہے، 238 درخواستیں اب بھی زیر سماعت ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان درخواستوں کو بھی جلد نمٹا دیا جائے گا۔