کراچی 246 کے ضمنی انتخابات میں متحدہ کی جیت

Kanwar Naveed

Kanwar Naveed

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
بالآخر کراچی میں حلقہ این اے 246 کا اہم ترین انتخابی معرکہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے اُمیدوار کنور نوید جمیل کی کامیابی کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو گیا یقینا اِس حلقے کا انتخابی نتیجہ ملک میں جمہور اور جمہوری روایات کی سمت متعین کرنے میں خاصی معاون و مددگار ثابت ہو گا تو وہیں شہر میں جاری کشیدگی اور غیریقینی صورتحال کے خاتمے میں بھی اہم کرداراداکرے گاآج پی ٹی آئی اور جماعتِ اسلامی کی عصاب شکن انتخابی مہم کے بعد بھی خوداِن کی ناکامیوں اور ایم کیوایم کی فقید المثال کامیابی سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ایم کیو ایم کی جیت دراصل شہرِ قائدکے عوام کا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور ایم کیوایم پر اعتماد کا مظہر ہے۔

قارئین حضرات …!!یہاں ہم مزیدکچھ کہنے اور لکھنے سے قبل یہ واضح کرتے چلیں کہ ہماراتعلق کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت سے نہ تو پہلے کبھی تھااور نہ اَب ہے ہم تو بس ایک محب وطن پاکستانی اور اپنے مُلک کے تمام شہر وں اور اِن کے لوگوں اور بالخصوص شہرِ کراچی اور اِس کے شہریوں سے سے محبت کرنے والے ایک عام سے شہری ہیں اگراِس کے باوجودبھی کسی کو یہ لگے کہ ہماراتعلق کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے ہے تو وہ ہمیں معاف کرے مگرآج کا ہمارایہ کالم ضرورپڑھے۔ بہرحال…!! آج اِس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی کا حلقہ این اے 246جہاں ایم کیو ایم کا مرکزنائن زیروقائم ہے اور جِسے پاکستان سمیت ساری دنیامیںمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا گڑھ ماناجاتاہے اِس حلقے میں 23اپریل کوہونے والے ضمنی انتخاب کے غیرسرکاری اور غیرحتمی انتخابی نتائج نے ایم کیو ایم کو کامیاب قراردے کر اہلیان کراچی اور سارے پاکستان سمیت دنیا کو بھی یہ واضح پیغام دے دیاہے کہ نہ صرف حلقہ این اے 246 بلکہ پورے کراچی ہی میں ایم کیوایم کے چاہنے والے دیوانے پروانے اور اپنے قائدالطاف حُسین کے عشاق بستے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ اِن کے تمام مسائل کا حل اور اِن کے دُکھ دردکا مداواصرف قائد تحریک اور ایم کیو ایم کے پاس ہے۔

MQM

MQM

جبکہ یہاں یہ امریقیناقابلِ ذکرہے کہ پچھلے کئی دِنوں سے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246پر ضمنی انتخاب کے لئے گھمسان کارن جاری رہاحلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب کے لئے جومیدان سجاتھا اِس میں 12اُمیدواروں نے حصہ لیا تاہم اصل مقابلہ ایم کیو ایم کے کنورنوید جمیل ، پاکستان تحریک انصاف کے عمران اسماعیل اور جماعتِ اسلامی کے راشدنسیم کے درمیان ہواجنہوں نے اپنی انتخابی مہم میں کبھی صبروبرداشت تو کبھی بے صبری اور اکثرایسابھی محسوس ہواکہ اِنہوں نے برداشت کی تمام حدیں پھلانگتے ہوئے وہ کچھ کردیاجس کو نہ صرف اہلِ حلقہ و شہربلکہ پورے پاکستان سمیت دنیابھر میں دیکھا اورسمجھاگیااِس حلقے میں 3لاکھ 57801 ووٹرزتھے جن میں ایک لاکھ 96203مرد اور1 لاکھ61571خواتین ووٹرز تھیں اِس حلقے میں کُل پولنگ اسٹیشن 213تھے جن میں خواتین اور مردوں کے لئے 15,15جبکہ 183مشترکہ پولنگ اسٹیشنزتھے مردوں کے 402اور خواتین کے 367پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے،211مرد، 2خواتین پریزائیڈنگ افسران اور 769پولنگ افسران ڈیوٹی انجام دیں تووہیں 23 اپریل کوحلقہ این اے 246میں انتخاب کے پُرامن انعقادکے لئے الیکشن کمیشن اور سندھ انتظامیہ نے پولنگ اسٹیشنز پر کیمروں کی تنصیب سمیت سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے تھے تاہم سارادن پُرامن گزارنے کے بعد انتخابی نتیجہ شروع ہوتے ہی کریم آبادکے قریب کچھ جذباتی نوجوانوں نے اپنی جیت کی خوشی میں ایک جماعت کے دفترپرپتھراو ¿وغیرہ کیاتو کچھ دیرکو حالات غیرہوئے مگر پاکستان رینجرز کے بروقت اقدامات و انتظامات کے بعد حالات جلدٹھیک ہوگئے۔

یوں گزشتہ دِنوں 23اپریل 2015کوپاکستان کے سب سے بڑے تجارتی حب کا درجہ پانے والے شہرِ کراچی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں بالخصوص مُلک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں ایم کیو ایم ، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی عصاب شکن انتخابی مہم کا اختتامہ کراچی کی اصل مالک جماعت ایم کیو ایم کی پُرتباک اور فقیدالمثال کامیابی کے اعلان کے ساتھ ہی اپنی انجام کوپہنچااور اِس کے ساتھ ہی یہ ضرور واضح ہواکہ کراچی کی اصل مالک جماعت صرف اور صرف ایم کیو ایم ہی ہے۔

Elections

Elections

چلیں ..!! اللہ …اللہ کرکے جیسے تیسے23اپریل کو کراچی کے حلقہ این اے 246کا اہم انتخابی معرکہ مجموعی طور پر پُرامن طریقے سے اختتام پذیرہوااورایسے بہت سے لوگ جو کراچی آپریشن کی وجہ سے یہ سمجھ رہے تھے کہ ایم کیو ایم کی عوامی مقبولیت ختم ہوگئی ہے اور اَ ب جس قدر جلدممکن ہوسکے کسی بھی طرح ایم کیوایم کے ہاتھ سے کراچی کو چھین کر اپنی مٹھی میں قیدکرلیاجائے تو سائیں …!!آج بھی اُن لوگوں کے لئے اہلیانِ کراچی کایہ پیغام ہے کہ کراچی کل بھی ایم کیو ایم کا تھااور آج بھی یہ ایم کیو ایم کا ہے اور ہمیشہ ہی ایم کیو ایم کا ہوگااور ساتھ ہی یہ بھی شہرِ کراچی کے باسیوں نے کراچی کو فتح کرنے والوں کو یہ درس دے دیاہے کہ براہ کرم …!!کوئی بھی کسی بھی طرح سے کراچی کو فتح کرنے اور اِسے ایم کیو ایم کے ہاتھ سے چھین لینے کو کوشش نہ کرے ، اگرکسی کی کوئی ایسی ویسی اور کیسی نیت ہے تو وہ خدارااَب اِس نیت سے کراچی میں آنے کا ارادہ نہ کرے …ہاں ہم سب پاکستانی ہیں یہ کراچی میں آئیں اور ضرورآئیںاور شہرکراچی کی ترقی وخوشحالی میں اپناکردار اداکریں مگر ایساکرنے کے لئے اِنہیں دوستی ، محبت اور بھائی چارگی کی فضاءکو ہمارے ساتھ مل کر ضرورقائم کرناہوگا،اور اگر کوئی ہم سے بغض و کینہ رکھ کر ہم سے لڑکر کراچی کو فتح کرناچاہئے گاتو یہ ہم اہلیانِ کراچی کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے، ہم محبت اور امن کے متلاشی ہیں اور یہ اُسی صورت میں ممکن ہے کہ جب ہم سے محبت اور خلوص سے پیش آیاجائے اور اہلیانِ کراچی کو گلے لگاکر کراچی کو امن و آشتی کا گہوارہ بنا دیا جائے۔

اَب جبکہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246میں وطن عزیزکی تاریخ کا انتہائی اہم ترین ضمنی انتخاب کراچی اور مُلکی سیاست کی سمت کے تعین کے لئے ایم کیوایم کے حق میں اپنا خوشگوار نتیجہ دے کرگزرچکاہے تو اَب ایسے میں کامیاب ہونے والی جماعت ایم کیو ایم کے قائدالطاف حُسین اور جان نثارانِ قائدو تحریک کو بھی ا پنامحاسبہ اور احتساب خود بھی ضرورکرلیناہوگاکہ وہ کیا محرکات اور وجوہات تھیں کہ حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والی دوسری جماعتوں کے اُمیدوارو ں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کھلم کھلاشہرقائد کی سب سے بڑی اور کراچی کی اصل ملکیت اور حق رکھنے والی جماعت ایم کیو ایم کے لئے کیا.. اور کیسی زبانیں استعمال کیں اور کیسے کیسے جملے ادا کئے …؟؟اِن کی کیا وجوہات تھیں ..؟؟اور اِس کے ساتھ ہی اِنہیں یہ بھی ضرورپتہ لگاناہوگاکہ گزشتہ تیس سالوں میں تو اتنے کھلے ٹلے اندازسے کوئی بھی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کو آئینہ نہ دکھاسکی …مگر حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والی بالخصوص دوجماعتوں پی ٹی آئی اور جماعتِ اسلامی کے اُمیدواروں نے ایسی سخت زبانیں اور سخت جملے ایم کیو ایم کے خلاف کیوں استعمال کئے …؟؟کیاواقعی ایساکچھ ہے ..؟؟جس کی وجہ سے دو جماعتوں کے اُمیدواروں نے ایم کیو ایم کے خلاف سخت لہجہ ا ور سخت زبانیں استعمال کیں اَب اِس پر ایم کیو ایم کوخود اپنااحتساب محاسبہ کرناہوگا اور اپنے آپ کو اُس معیار پر لاناہوگاجس پر اَب آئندہ پھر کوئی ایسی زبان توکیا…؟؟غلط نیت سے انگلی بھی نہ اُٹھائے… اورجس سے کراچی کے عوام کی ہر دلعزیزاور شہرقائدکے باسیوںکی سانسوں میںرہنے والی اِن کی اپنی جماعت ایم کیو ایم کی شان پر کوئی آنچ آئے ۔(ختم شُد)

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com