ضمنی انتخابات : نارووال پی پی 136 میں پولنگ جاری,تحریک انصاف,ن لیگ میں‌ مقابلہ

Elections

Elections

نارووال (جیوڈیسک) نارووال کے حلقہ پی پی ایک سو چھتیس میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، مسلم لیگ ن کے کرنل ریٹائرڈ شجاعت احمد خان اور تحریک انصاف کے وکیل خان منج مدمقابل ہیں۔

پی پی ایک سو چھتیس میں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار پانچ سو چوراسی ہے جن کے لئے 123 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ مردانہ ووٹرز کی تعداد 92807 جبکہ خواتین ووٹرز 66366 ہیں۔

دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے کرنل ریٹائرڈ شجاعت کامیاب ہوئے تھے تاہم شکست کھانے والے وکیل خان منج نے دھاندلی کی شکایت کی الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران بے ضابطگی پائی گئی جس پر انتخاب کالعدم قرار دے دیا گیا۔