پشاور (جیوڈیسک) پشاور عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے ضمنی الیکشن میں متفقہ طورپر ایک امیدوار لانے کے لئے رابطہ کر لیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر علام احمد بلور کی سربراہی میں کمیٹی کے ارکان سابق وزیراعلی اکرم خان درانی کی رہائش گاہ گئے جہاں پر ان سے ضمنی الیکشن میں اپوزیشن کی جانب سے متفقہ طور پر ایک امیدوار سامنے لانے پر غور و خوض کیا گیا۔
دونوں جماعتوں کے قائدین نے ضمنی الیکشن کے لئے فارمولا وضع کر لیا ہے جس کے تحت عام انتخابات میں جس پارٹی نے نشست جیتی ہے۔پہلا حق اس کا ہے جبکہ دوسرا آپشن پر دوسرے نمبر آنے والے امیدوار کا ہو گا۔اس موقع پر سابق وزیراعلی اور رکن قومی اسمبلی اکرم خان درانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی سے رابط ہو گیا ہے۔