انتخابات کے موقع پر دہشت گردی کا خطرہ ہے، بھارتی آرمی چیف

Bikram Singh

Bikram Singh

سرینگر (جیوڈیسک) بھارتی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بکرم سنگھ نے کہا ہے کہ پارلیمانی اور اسمبلی الیکشن کے دوران عسکریت پسند رخنہ ڈالنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

تاہم فوج ان کے منصوبوں کوکامیاب نہیں ہونے دے گی، سرحد پار سے دراندازی کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے۔

جموں میں فوجی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہوشیار اور متحرک رہنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے عسکریت پسند جو دراندازی کے خواب سجا رہے ہیں انھیں پورا نہ ہونے دیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو مصائب و مشکلات میں ڈالے بغیر عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائیگی۔