عام انتخابات میں منظم سازش کر کے عوامی مینڈیٹ چرانے والے قومی مجرم ہیں

Sayed Jawad Shah

Sayed Jawad Shah

فیصل آباد (پ ر) عام انتخابات میں منظم سازش کر کے عوامی مینڈیٹ چرانے والے قومی مجرم ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے امید بندھ چکی ہے کہ حقیقی جمہوریت کی راہ میں حائل عناصر قوم کے سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشنل کمیشن کا قیام تحریک انصاف کی جدوجہد کی کامیابی کا نتیجہ ہے

تحریک انصاف جوڈیشنل کمیشن میں دھاندلی کیخلاف مسودہ اور ٹھوس شواہد پیش کرے گی جس سے حکمرانوں کی دھاندلی قوم کے سامنے عیاں ہوگی انہو ں نے کہا کہ نے کہا کہ غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے باریاں قائم کررکھی ہیں ایک حکومت کرتا ہے اور دوسرا اس کا تحفظ کرتا ہے لیکن اب عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آج بھی انتخابی دھاندلی کے حوالے سے موقف پر قائم ہے، جوڈیشل کمشن کی رپورٹ سے (ن) لیگ کے غبارے سے ہوانکل جائے گی

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بارے میں منفی خیالات رکھنے والے وزیر دفاع کسی بھی وقت ملکی مفادات دائو پر لگا سکتے ہیں اس لئے انہیں وزارت سے ہٹایا جائے، میاں ارقم خاں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کراچی کے عوام کا خوف ختم دیا ہے، این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں عمران اسماعیل ہی بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کراچی میں امن کے قیام اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمہ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ 2سا ل میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے عوام کو ریلیف کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں تمام وعدے اور دعوے جھوٹے ثا بت ہو ئے ہیں کینونمنٹ بورڈ الیکشن سمیت آئندہ تمام انتخا با ت ن لیگ کیلئے بھیانک خوا ب ثا بت ہو ں گے۔