کراچی (جیوڈیسک) یورپی یو نین کے چیف آبزرور مائیکل گیلر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابات مجموعی طور پر بہتر ہو ئے تاہم الیکشن کمیشن اپنے قوائد پر مکمل طور پر عمل کرانے سے قاصر رہا۔ سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا سے ملاقات کے بعد ذرائع سے گفتگو کر تے ہو ئے مائیکل گیلر کا کہنا تھا۔
کہ انتخابات میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تاہم ملک کے بعض علاقوں میں الیکشن کمیشن اپنے قوائد پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنے سے قاصر رہا۔اس موقع پر انتخابات کے دوران یو رپی یونین آبرزویشن کی جانب سے تیاری کی گئی رپورٹ بھی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو پیش کی گئی۔