راولپنڈی (جیوڈیسک) افغانستان میں صدارتی انتخابات کے موقع پر پاک افغان سرحد بند کردی گئی ہے، آئی ایس پی آرکے مطابق بیس مارچ سے افغان سرحد پر اضافی فوجی تعینات ہیں، اضافی فوج کی تعیناتی کا مقصد افغانستان میں پْرامن انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو موثر بنانا ہے۔
سرحد کو جانے والے راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے اور کراسنگ پوائنٹس پر امیگریشن اسٹاف کی چیکنگ اور پٹرولنگ بڑھادی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان ملٹری آپریشن ڈائریکٹریٹس کے درمیان ہاٹ لائن قائم کردی گئی ہے، سرحد پر غیرقانونی نقل و حرکت چیک کرنے کے لیے فضائی نگرانی بھی ہو گی۔