اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں انتخابات میں حصہ لے کر نااہل افراد ک پارلیمنٹ سے نکال باہر کریں گے۔ پی ٹی وی پر قبضے کا اعلان اور مبارکباد مس ٹیک تھی۔
اسلام آباد میں ڈی چوک پر انقلابیوں کے دھرنے میں ڈاکٹر طاہر القادری بولے انتخابات میں حصہ لے کر موجودہ نظام کو گرائیں گے۔ نااہل افراد سے پارلیمنٹ کا صفایا کر دیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پر قبضے کا اعلان اور مبارکباد مس ٹیک تھی۔ یہ پلان کا حصہ قطعی نہ تھا۔
ڈاکٹر طاہر القادری بولے لندن پلان جھوٹ، تہمت، الزام تراشی اور موجودہ نظام کی خرابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ضرور ہوئی۔ تحریک انصاف اور پی اے ٹی کا تبدیلی کا موقف ایک ہو گیا۔ شجاع پاشا سے کبھی نہیں ملا۔
آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل نے تین گھنٹے سنا، لیکن کوئی جواب نہیں دیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون کا حساب چاہتے ہیں۔