انتخابات کو پر امن بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں کے مطالبات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے

کراچی : پاکستان کے عوام اور ہماری آئندہ نسلوں کے محفوظ و خوشحال مستقبل کیلئے پائیدار و مستحکم جمہوریت لازم ہے جو شفاف و منصفانہ انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

مگر نگراں حکومت کے قیام اور انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی تشدد میں اضافے اور انتخابی جلسوں ریلیوں و ارنر میٹنگز کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعات کا تواتر اور امیدواروں کی ٹارگیٹ کلنگ انتخابات کے انعقاد پر شکوک و شبہات کے ساتھ ساتھ ان کی شفافیت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

اگر انتخابات شفاف نہیں ہوئے تو نہ جمہوریت کی عمر طویل ہوگی اور نہ ہی ملک و قوم محفوظ مستقبل کی جانب محو سفر ہوپائیں گے ۔ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی نے حکومت کی جانب سے انتخابی ماحول کو سازگار بنانے کیلئے بلائی گئی۔

آل پارٹیز کانفرنس اور اس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی شرکت کو انتخابات کے انعقاد و شفافیت کی جانب مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور ان کے تحفظات کے خاتمے کے ساتھ ان کے مطالبات کے تحت فوج کی نگرانی میں انتخابات کے ذریعے انتخابی عمل کو پر امن و شفاف بنانے کے ساتھ مستحکم جمہوریت اور محفوظ مستحکم کی جانب سفر کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔