انتخابات میں تحریک ِ انصاف نے پاکستان بھر میں ہلچل مچادی تھی اتنی پرجوش انتخابی مہم کسی سیاسی حریف نے نہیں چلائی ووٹوںکے لحاظ سے دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری خیبر پی کے میں نامی گرامی اور سکہ بند قسم کے امیدوار اپنی ضمانتیں ضبط کروا بیٹھے 2013ء میں ہونے والے عام انتخابات میں ANPاورJUI(ف) سب سے زیادہ متاثر ہوئیں کہا جاتاہے ان پارٹیوں کے قائدین اب تلک سوچ رہے۔
ہیں ان کے ساتھ کیا ہوا؟ مولانا فضل الرحمن ابھی تک اس صدمے سے باہر نہیں نکلے اور وہ تحریک ِ انصاف کے روایتی حریف بن کر ابھرے ہیں غالب خیال یہی ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات ہوں یا عام انتخابات تحریک ِ انصاف اور جمیعت العلمائے اسلام کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوں گے اور ان پارٹیوں کے مختلف نظریات جماعتوںکے ساتھ انتخابی اتحاد بنیں گے اور بن کر ٹوٹنے کی پیشگی پیش گوئی کی جا سکتی ہے اسی طرح متوقع بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی،جمیعت العلمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے درمیان سیاسی مفاہمت جاری ہے۔
جونہی بلدیاتی انتخابات کا کوئی ناک نقشہ نمودار ہوا تحریک ِ انصاف کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک گرینڈ الائنس بننے کی قوی امیدہے اور جماعت اسلامی، PTI اور دیگر ہم خیال جماعتیں بھی اپنے مشترکہ امیدوار لانے کی کوشش کریں گی جبکہ کہا جارہا ہے کہ KPKکی سابقہ حکمران پارٹی اے این پی ان دنوں عجیب مشکل سے دو چارہے اسفندیار ولی خا ن کو خود سمجھ نہیں آرہی کہ ان کی جماعت کے ساتھ کیا ہورہاہے؟ پہلے کچھ رہنماساتھ چھوڑ گئے۔۔ اور اب بیگم نسیم ولی خان دم خم سے برسر ِ پیکارہیں یعنی ANP اپنی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے اپنے مجبور تقدس کے سہارے ساغر
دِ یر و کعبہ کے خدائوں سے لپٹ کر رو لوںاب رہی بات تحریک ِ انصاف کی۔۔اس جماعت کو حکومت کیا ملی عمران خان کا امتحان شروع ہوگیا حالانکہ تحریک ِ انصاف کو بہت سے مسائل اور مسائل سے بڑے چیلنجز وراثت میں ملے ہیں اس وقت صوبہ خیبر پختون خواہ دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثرہواہے مئی2013ء سے اب تک شاید ہی کوئی دن ایسا جب اس صوبے میں کوئی دھماکہ یادہشت گردی کا کوئی واقعہ نہ ہوا ہو متعدد ارکان ِ اسمبلی ان واقعات میں شہیدہو چکے ہیںڈرون حملے، نیٹو سپلائی، بلدیاتی انتخابات کاانعقاد، امن و امان ، عوامی مسائل ، قومی ایشو اور اتحادی جماعتوں کی ناراضگی اس وقت تحریک ِ انصاف کیلئے وبال بنے ہوئے ہیں تحریک ِ انصاف کے وزراء مختلف مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔
General Election
جبکہ پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی موجود ہیں یہاں اس حقیقت سے بھی انکار نہیں جا سکتا کہ گذستہ عام انتخابات میں عام آدمی نے تحریک ِ انصاف کو تبدیلی کے نام پرووٹ دیا تھا اور عمران خان کے نزدیک اس تبدیلی کا مطلب چہروں کی تبدیلی نہیںبلکہ سسٹم کی تبدیلی تھا جس میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی البتہ خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت نے سستے انصاف کے حصول کیلئے موبائل عدالت متعارف کروائی ہے بلا شبہ یہ پاکستان میں اپنی نو عیت کے اعتبار سے ایک اچھی روایت کاآغازہے ایسے مزید کئی اقدامات کی ضرورت ہے۔
تاکہ عام آدمی کو بھی ریلیف مل سکے اس حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس حکمت ِ عملی تیار کرناہوگی اس وقت پرفارمنس کے حوالہ سے صوبہ خیبر پختون خواہ کی کارگذاری بالکل متاثر کن نہیںہے صوبہ بھر میں ٹوٹی سڑکیں، صفائی کی نا گفتہ بہ حالت ، گندگی کے ڈھیر، امن و امان کی سنگین صورت حال اور ترقیاتی کام نہ ہونے کا خمیازہ بلدیاتی انتخابات میں بھگتنا پڑ سکتاہے۔ KPK میں کرپشن وکمیشن مافیا کا خاتمہ، سرکاری اداروں
اور محکموںمیں سیاسی مداخلت اور دبائو سے آزاد ماحول کا قیام،تھانے ،کچہری اور پٹوارخانوں سے ظلم و زیادتی کا خاتمہ ذاتی پسند نا پسندکی بجائے میرٹ پر فیصلے تحریکِ انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات ہونی چاہییںتاکہ تبدیلی محض نعروںتک محدود نہ رہے بلکہ حکومتی رویے اورمعاملات میں نظر بھی آئے لوگوںکو محسوس بھی ہو اگرحکومت اچھی کارکردگی،انقلابی اقدامات، بہترین عوامی پالیسیاں اور عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب رہی تو یقینا اس سے KPKمیں عنقریب ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں خوشگوار اثر پڑے گا۔
حدود ِ ذات سے باہر نکل کے دیکھ ذرا نہ کوئی غیر ،نہ کوئی رقیب لگتا ہے
دہشت گردی کے واقعات بھی KPKمیں تحریک ِ انصاف کو درپیش چیلنجزمیں سر فہرست ہے جس کیلئے مربوط حکمت ِ عملی، ٹھوس منصوبہ بندی ترتیب دینے کی اشد ضرورت ہے اس کو اہمیت دئیے بغیر امن و امان قائم نہیں ہو سکتا عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی رو رعائت نہیںہونی چاہیے اس وقت KPK کے ارکان ِ اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ نہ دینے سے بھی ماحول گرم ہورہا ہے اس کے ساتھ ساتھ وزراء میں آپس کی چپقلش نے بھی مسائل پیدا کررکھے ہیں جبکہ ممکنہ فوجی اپریشن کے خدشہ سے شمالی و جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوںکی تعداد میں مسلسل اضافہ بھی تحریک ِ انصاف کی حکومت کو درپیش چیلنج ہے جس سے عہدہ برا ہونا اس حکومت کی نیک نامی کا سبب بنے گا۔ کہا جاتا ہے۔
حکومت کرنا مخملی بستر پر سونے کا نام نہیں بلکہ یہ کانٹوں کا بچھوناہے ایک طرف حکومت عوامی توقعات پوری نہ اترے تو وہ عوام کے دل سے اتر جاتی ہے اس لئے پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتاہے اس لئے کہا جا سکتاہے صوبہ خیبر پختون خواہ میں جہاں تحریک ِ انصاف کو بہت سے مسائل اور چیلنجزکا سامنا ہے وہاں اس کے مد مقابل ایک مضبوط اور فعال اپوزیشن بھی موجود ہے اس سے بڑھ کر مذہبی انتہا پسندی کا دور دوہ ہے KPK میں کامیابی سے حکومت چلانے کا مطلب ہوگا تحریک ِ انصاف کو عوام نے جو بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔
اس میں وہ سرخرو رہی میں نے خاک ِ نشیمن کو بوسے دئیے اور کہہ کریہ دل کو سمجھا لیا آشیاں بنانا میرا کام تھا کوئی بجلی گرائے تو میں کیا کروں بغور جائزہ لیا جائے تو محسوس ہوگا تحریک ِ انصاف اپنے وعدوں کے برعکس صوبہ خیبر پختون خواہ میں ابھی تک اپنا پروگرام یا حکمت ِ عملی واضح کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی البتہ عوام کے جذبات کو Cashکروانے کیلئے ڈرون حملوں کے خلاف یا نیٹو سپلائی بند کرنے کے حوالے سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
یہ عوام کو سب کچھ اس لئے اچھا لگا ہے کہ اس حوالے سے کوئی اور جماعت تحریک ِ انصاف کی طرح ایکٹو نہیں ہے صوبہ خیبر پختون خواہ میں عوام کا دل جیتنے کیلئے بڑے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے جس کے لئے KPKکے وزیر ِ اعلیٰ اور تحریک ِ انصاف کی صوبائی تنظیم اور قائدین کو کچھ کرکے دکھانا ہوگا اس کے ساتھ ساتھ جو بات شدت سے محسوس کی جارہی ہے کہ آفتاب احمد شیر پائو جو ہمیشہ ایک فعال انداز سے سیاست کرنے کے عادی ہیں اب شاید وہ تحریک ِ انصاف کی کامیابیوں سے دلبرداشتہ ہوکر اب تلک خاموش ہیں انہوں نے تحریک ِ انصاف اور جمیعت العلمائے اسلام اور اے این پی کے درمیان جاری کش مکش سے فائدہ اٹھانے کی کوشش بھی نہیں کی آفتاب احمد شیر پائوکو اس تناظر میں اپنی جماعت کوایک بار پھر فعال ،متحرک اور منظم بنانے کیلئے میدان میں آنا چاہیے مذہبی اور سیاسی انتہا پسندی کے ماحول میں وہ پھر سیاسی افق پر چھا سکتے ہیں۔ افق پر دور کوئی چمکتا ہوا تارا مجھے چراغ دیار حبیب لگتا ہے