اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے اپنی رہائش گاہ پر امریکہ سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی آنے والے انتحابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا پنجاب کے دو حلقوں کے نتائیج نے ثابت کیا ہے کہ حقیقی اپوزیشن تحریک انصاف ہے۔
انہوں نے رانا افضل محمود کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو میں کہا کہ ریاستی جب اور تشدد کے باوجود کارکنوں نے فواد چودھری اور عائیشہ نذیر جٹ کے لئے ووٹ ڈال کر ثابت کیا ہے کہ عمران خان کی دعوت پنجاب کے دیہاتوں میں پہنچ چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں پر پولیس گردی کی گئی جس کی نشاندہی شمالی پنجاب پی ٹی آئی کے صدر عامر محمود کیانی نے بھی کی جو الیکشن کو مانیٹر کرنے اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں موجود تھے۔
انجینئر افتخار چودھری نے راولپنڈی یوتھ ونگ کے صدر نوید افتخار چودھری خواتین ونگ کی نرگس جبین ابرارالحق اور دیگر کی جہلم انتحابات میں سرگرمی سے حصہ لینے پر انہیں مبارک باد دی کہ پوری پیٹی آئی نے ایک فیملی بن کر ریاستی نمایندوں کا مقابلہ کیا ہے انتہائی کم ووٹوں سے ہار در اصل پی ٹی آئی کی جیت ہے۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی بری شکست کو پارٹی کا پنجاب سے صفایا قرار دیا۔
انجینئر افتخار چودھری نے پی ٹی آئی لے سابق امیدوار اسمبلی مرزا جہلمی جو پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے اپنے بیٹے کو پی پی پی کا امیدوار بنا کر میدان میں لائے سے کو کہا کہ وہ پارٹی میں واپس آ کر اپنا کردار ادا کریں۔عمران خان کی فکر اور سوچ انشاء اللہ کامیابی حاصل کرے گی۔انجینئر افتخار چودھری نے وفد کے اعزاز میں عصرانہ دیا وفد میں معروف صحافی عاطف چیمہ،نواں لاہور کے رانا فرخ اور رانا صداقت بھی شامل تھے۔راناافضل نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو عمران خان کا دیوانہ قرار دیا۔رانا افضل محمود نے انجینئر افتخار چودھری کی پاکستان تحریک انصاف کے لئے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔