سکھر (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی الیکشن میں دھاندلی کی بات سے متفق ہیں لیکن دھاندلی خیبر پختونخوا میں ہوئی ہے۔ سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خاص تیکنیک کے ذریعے تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا میں لایا گیا ہے۔
عمران خان چار حلقوں میں دھاندلی کی بات کرتے ہیں اور طاہر القادری پورا سسٹم ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایک پاوٴں پارلیمانی کشتی میں اور دوسرا پاوٴں طاہر القادری کی کشتی میں ہے۔