لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی خبر کو مضحکہ خیز قرار دے کر سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
شہباز شریف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کی مضحکہ خیز خبر کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم اپنا کیس عوام کی عدالت میں لے کر جائیں گے۔ پاکستانی عوام اپنا فیصلہ 25 تاریخ کو ووٹ ڈال کر دے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بھی انتخابات کے بائیکاٹ کی خبر کو جھوٹٰ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کا بائیکاٹ وہ کرتے ہیں جن کی کوئی کارکردگی نہ ہو، عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ن لیگ کی حکومت نے جو اقدامات اٹھائے وہ سب کے سامنے ہیں۔