خیبرپختونخوا ضمنی انتخابات : اے این پی اور جے یو آئی ف میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

ANP

ANP

پشاور (جیوڈیسک) پشاور خیبرپختونخوا کے ضمنی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے خیبرپختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا،۔

دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر سابق وزرائے اعلی امیر حیدر ہوتی اور اکرم خان درانی نے ملاقات میں اتحاد کی تجویز پر اتفاق کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق این اے ون پشاور اور این اے 5 نوشہرہ کی نشستوں پر جمعیت علمائے اسلام، اے این پی کے امیدواروں کی حمایت کرے گی جبکہ این اے 13 صوابی، این اے 25 ٹانک اور این اے 27 لکی مروت پر اے این پی، جمعیت علمائے اسلام کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔

دونوں جماعتوں کی تشکیل کردہ کمیٹیاں اتحاد کی تفصیلات طے کرنے کیلئے جلد اجلاس منعقد کریں گی۔ اتحاد میں پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی جائیگی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے پہلے ہی اتحاد میں شامل ہونے سے انکار کرچکی ہے۔