ضمنی انتخابات، سندھ کے 6 اضلاع میں تعطیل کا اعلان

Elections

Elections

کراچی (جیوڈیسک) کل ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر سندھ کے 6 اضلاع میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کر دیں۔ سندھ کے چیف سیکریٹری اعجاز چودھری نے کراچی کے تین اضلاع ویسٹ، سینٹرل، ایسٹ، ٹھٹہ، شکار پور اور میرپور خاص میں مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ووٹرز کو سہولت پہنچانے کے لئے ہدایات پر عمل درآمد کرایا جائے۔ کراچی میں قومی اسمبلی کی ایک اورصوبائی اسمبلی کی تین نشتوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے۔