ضمنی انتخابات، سندھ میں فوج کی تعیناتی کا عمل شروع

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں فوج کی تعیناتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کی درخواست پر امن و امان برقرار رکھنے اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج کے جوانوں کی تعنیاتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

شکار پور، خیرپور اور میر پور خاص میں فوجی جوان تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ کراچی کے تین انتخابی حلقوں میں فوج کی تعیناتی کا عمل شام میں شروع ہو گا۔ فوجی دستوں کی تعیناتی کا عمل آج رات مکمل کر لیا جائے گا۔