ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) معروف کاروباری شخصیت اور چیف ایگزیکٹو فیصل ٹائون چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ انتخابات سوسائٹی کا حصہ ہیں جس سے نئی سوچ پروان چڑھتی ہے، معاشرتی برائیوں کے خاتمہ اور مظلوموں کی داد رسی اور حکام بالا تک انکی آواز کو پہنچانے میں میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،صحافت مقدس پیشہ ہے مثبت کردار اسکا خاصہ ہے،پیغمری مشن کے لئے صحافیوں کے ساتھ ہر مقام پر شانہ بشانہ کھڑ ے ہونگے۔
صحافی قلم کا جہاد کر کے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،صحافی ہمیشہ محروم طبقات کی آواز بنے ہیں،امید ہے ترنول پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران علاقہ میں مثبت صحافت کو فروغ دیکر اس مقدس پیشہ کے ساتھ انصاف کریں گے،ا ن خیالات کا اظہار انھوں نے ترنول پریس کلب اسلام آباد کی تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا،اس موقع پر انھوں نے ترنول پریس کلب کے لئے پانچ لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا اور پریس کلب کی نئی بلڈنگ کی تعمیر میںتمام اخراجات ادا کرنے کا اعلان کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی مئیر اسلام آبادسید زیشان نقوی نے کہا کہ صحافت ریاست کو چوتھا ستون جس کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے صحافیوں کو ہر قسم کا تعاون مہیا ہوگا، صحافیوں کے جملہ مسائل حل کرنے میں انکی مکمل معاونت کریں گے،قبل ازیں چئیرمین الیکشن بورڈ ترنول پریس کلب اسلام آباد ڈاکٹر سید صابر علی نے نو منتخب عہدیداران اور الیکشن سے متعلق پروسس پر روشنی ڈالی اور کامیاب عہدیداران کے نوٹیفیکیشن کا اعلان کیا،تقریب سے ترنول پریس کلب کے نومنتخب صدر اظہر حسین قاضی،سعید خان،اسحاق عباسی جنرل سیکرٹری ،ظہور پیرزادہ ، چئیرمین الیکشن بورڈڈاکٹر سیدصابر علی،ذوالفقار ملک،کیپٹن فرحت صدیقی،قاری عمر فاروق شاہ،منظور مغل ایڈوکیٹ،اظہر خان،عتیق الرحمن و دیگر نے خطاب کیا۔تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافتی و وکلا ء تنظیموں کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر واہ کینٹ ، ٹیکسلا، حسن ابدال ، ترنول0300-5128038