اسلام آباد (جیوڈیسک) عدالت عظمیٰ میں دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات کے خلاف جسٹس ریٹائرڈ محمود اختر شاہد صدیقی نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں ناقص مقناطیسی سیاہی استعمال کی گئی، جس کی وجہ سے ووٹوں کی تصدیق ممکن نہیں رہی۔ الیکشن کمیشن کی غفلت نے پورے انتخابی عمل کو غیر شفاف بنا دیا۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت دو ہزار تیرہ کے انتخابات کو کالعدم قرار دے کر ذمہ داروں کا تعین کرے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، پاکستان کونسل آف سائینٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ، نادرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔