شفاف انتخابات کے ذریعے ہی وطن عزیز کو بحران سے نکالا جا سکتا ہے، امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے سردار رضا خان کے نام پر بحیثیت چیف الیکشن کمشنر مقرر اتفاق کے بعد سردار رضا خان کو نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس بلاکر اتفاق رائے سے الیکشن کمشنر کی تقرری پر عدم عملدرآمد کرکے ثابت کردیا ہے کہ حکمران جمہوری رویوں سے مکمل طور پر نا آشنا ہیں مگر اس کے باوجود بھی نو منتخب چیف الیکشن کمشنر پر ہم اظہار اعتماد کرتے ہوئے یہ یقین رکھتے ہیں کہ وہ اپنے فرائض منصبی مکمل طور پر آئین و قوانین کے مطابق بھرپور دیانتداری سے انجام دےتے ہوئے ملک میں شفاف و منصفانہ انتخابات کے ذرےعے قوم کو پائیدار و مستحکم عوامی جمہورےت اور حقیقی معنوں میں عوام کی منتخب کردہ قیادت کا تحفہ دیں گے۔

اس موقع پر امیر پٹی کے ہمراہ سینئروائس چیئرمین محمد فاروق کمال ، وائس چیئرمین اسلم خان ،صدرمحمد سلیمان راجپوت، سینئر نائب صدر امیر علی خواجہ، راجہ انور ایڈوکیٹ ،اقبال ٹائیگر،میڈم انیتا اور تبسم ناز بھی موجود تھیں ۔ امیر پٹی نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات کے ذرےعے ہی وطن عزیز کو اس سیاسی بحران سے نکالا جاسکتا ہے جس میں حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے باعث ملک وقوم پھنس چکے ہیں اور اس بحران کے باعث قومی معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے ۔بڑھتی ہوئی غربت و بیروزگاری کے باعث بھوک آہستہ آہستہ ہر گھر میں ڈیرے ڈالتی جارہی ہے جبکہ جرائم و خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔