ملتان(جیوڈیسک)ملتان سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر انتخابات وقت پر نہیں ہوئے تو ملک میں بہت بڑا بحران آجائے گا۔
ملتان کے علاقے غازی آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر تما م سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کر کے ووٹرزکو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے قانون پر نظر ثانی کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے بعد کسی وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم کو پروٹوکول نہ دینے کا قانون بنایا ہے تو ان کا مطالبہ ہے کہ وہ قانون واپس لے لیا جائے، سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ ملک بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ کی مذمت کرتے ہے۔