ملتان (جیوڈیسک)ملتان جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نتخابات اپنی مقررہ مدت میں ہونے چاہئیں ،اگرایک مرتبہ انتخابات التوا کا شکار ہوئے توپھرمزید التوا ہوتا رہے گا، ملتان میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے امید ظاہر کی کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے لیکن ۔
اگر اس میں تاخیر ہوئی تو پھر معاملہ بہت آگے چلا جائے گا۔ پرویز مشرف سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہا کہ مشرف کے دور میں وہ بھی جیل میں رہے،ملک میں قانون وعدالتیں موجود ہیں، پرویز مشرف قانون سے بالاترنہیں۔
امیدواروں کی اسکروٹنی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کا عمل حیران کن تھا۔ ریٹرننگ افسران خود بھی مذاق بنے اور دوسروں کا بھی مذاق اڑایا۔