ملتان(جیوڈیسک) نگران وزیر اعلی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سیاسی ایشو بنا کر دھاندلی کا الزام لگایا جا رہا ہے انتخابات مکمل طور پر شفاف ہوئے ہیں۔سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ملتان میں رہائش گاہ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی زندہ ہیں اور بہت جلد انہیں بازیاب کروا لیا جائے گا۔
اس کیس کو بہترین آفیسرز انویسٹی گیٹ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کے حوالے سے اطلاع فراہم کرنے والے کو پنجاب حکومت کی طرف سے انعام بھی دیا جائے گا اس سلسلہ میں عوام اور ذرائع عوام کو اطلاع فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں امریکہ کی مداخلت کے بارے میں کئے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی چڑیا گرفتار ہے اسے آزاد کریں گے تو وہ کچھ بتا سکے گی۔