اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹاف کا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ ضابطہ اخلاق کے مابق انتخابی عملہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی کا اظہار نہیں کر سکتا۔ سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بیجز نہیں لگائے جا سکتے۔
ضابطہ اخلاق میں پولنگ اسٹاف کو صرف پریزایڈنگ افسران اور ریٹرننگ افسران کے علاوہ کسی کا حکم نہ ماننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتخابی عملے کو ووٹرز کے ساتھ شفقت سے پیش آنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔