انتخابات میں ایک ہفتے کی بھی تاخیر نہیں چاہتے،مولانا عبدالغفور حیدری

Maulana Abdul Ghafoor

Maulana Abdul Ghafoor

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام ف مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم انتخابات میں ایک ہفتے کی بھی تاخیر نہیں چاہتے اور اگر انتخابات ملتوی کئے گئے تو پہلے سے قابو سے باہر ملک سے حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں انتخابات وقت پر نہ ہوئے تو حاات مزید قابو سے باہر ہوجائیں گے۔

پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہوگا،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمران اور ملک میں مقتدر قوتوں کا یہ منصوبہ ہے کہ الیکشن ملتوی کرائے جائیں تو پھر قوم کو بتادیا جائے کہ ہم الیکشن نہیں چاہتے،ملک میں خون خرابہ کیوں کروایا جارہا ہے ایسے ہی اعلان کردیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے الزام لگایا کہ گذشتہ روز ایف سی اہلکاروں نے قلات میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا جس کے دوران چادرو چار دیواری کی پامالی کی گئی، ان کے گھر پر چھاپہ ایک شرمناک کاروائی ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ پر امن رہے ہیں اور لوگوں کو پرامن رہنے کی تلقین بھی کرتے رہے ہیں،اس طرح کے واقعات ہمیں اشتعال دلانے کی کوشش ہے، تاہم ہم میدان چھوڑ کربھاگنے والے نہیں۔