کراچی(جیوڈیسک)انتخابات ایک ہفتہ کی دوری پر رہ گئے۔ سیاسی جماعتوں نے عوام کو منانے کے لئے کوششیں تیز کردیں ۔آج بھی ملک کے مختلف حلقوں میں جلسوں ، جلوسوں ، ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کوٹ اددو اور ملتان میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ شہباز شریف لالہ موسی میں انتخابی میدان سجائیں گے۔ نون لیگ کی مریم نواز ناصر باغ لاہور میں انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج بٹ گرام کے علاقے الائی،مانسہرہ کی تحصیل اوگی،طورغر کی تحصیل جدبا،مانسہرہ ،ایبٹ آباد اور ہری پور کا طوفانی دورہ کریں گے اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔عمران خان کی بہنیں راولپنڈی میں ان کی بہنیں انتخابی مہم چلائیں گی۔جماعت اسلامی کے امیر منور حسن گوجرانوالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سکھر میں کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔سوات میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاومیدان سجائیں گے۔بہاول نگرمیں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ مجلس وحدت المسملین نے کوئٹہ میں علمدار روڈ پرجلسہ کا اہتمام کیاہے۔ کراچی کے قریب ابراہیم حیدری میں،پی ایس 129 کے امیدوار عثمان غنی کا انتخابی جلسہ ہوگا۔