لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل لاہور نے این اے 122 میں نشان انگوٹھا کی تصدیق کےلئے عمران خان کی درخواست کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔
عمران خان کے وکیل انیس ہاشمی نے بعد میں میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کیا کہ انتخابی دھاندلی میں الیکشن کمیشن بھی ملوث تھا۔اسپیکر سردار ایاز کے وکیل اسجد سعید نے الیکشن ٹریبونل کے روبرو جواب داخل کرا دیا ہے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نشان انگوٹھا کی تصدیق تاخیری حربے ہیں ،نادرا کے پاس درخواست بھیجنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ عمران خان کے وکیل انیس ہاشمی نے کہا کہ ایسی مقناطیسی سیاہی استعمال کی گئی جس کی لائف صرف 4 گھنٹے تھی، دھاندلی کے منصوبے بھی عام انتخابات سے قبل ہی بنائے جا چکے تھے۔ انیس ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ نشان انگوٹھا کی تصدیق سے ہی دھاندلی سامنے آئیگی۔