لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی درخواست پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کے کام کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد لاہور میں این اے 122 سے منتخب ہونے والے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 122 سے عمران خان اور ایاز صادق مد مقابل تھے تاہم اس نشست پر ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے لیکن عمران خان کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ایاز صادق کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے اور ووٹوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کے لیے درخواست دی گئی تھی۔