اسلام آباد (جیوڈیسک) عام انتخابات میں مبینہ منظم دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کا اجلاس آج پھر ہو گا۔
چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن عام انتخابات میں مبینہ منظم دھاندلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔
کل تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرا زادہ نے کہا کہ عمران خان کا بیان بھی قلم بند کرانا چاہتے ہیں تو کمیشن نے کہا کہ درخواست داخل کریں،اس کے بعد جائزہ لیا جائیگا۔ آج الیکشن کمیشن اپنے 6 گواہ ہوں کے بیانات قلم بند کرائیگا۔