لاہور (جیوڈیسک) انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں دائر کی جانیوالی آئینی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ انتخابی دھاندلی کے لیے آئین کے تحت انکوائری ٹربیونل بنا دئیے گئے جو انتخابات میں دھاندلی سے متعلق مختلف الیکشن پٹیشنز کی سماعت کر رہے ہیں ، جبکہ متعدد پٹیشنز پر فیصلے بھی سنا چکے ہیں۔
اس موقع پر کسی کی خواہش پر دھاندلی کی تحقیقات کے لیے نیا جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جا سکتا ، جوڈیشل کمیشن کا قیام اور آرڈیننس آئین کے خلاف لہذا عدالت کالعدم قرار دینے کا حکم جاری کرے۔